امریکی ریاست کولوراڈو کے مختلف حصوں میں شدید برفباری نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے ، نوجوانوں نے اس موسم کو بھی خوب انجوائے کیا۔
کولوراڈو کے شہر ڈینور سمیت کئی حصوں میں شدید برفباری سے سڑکیں برف سے ڈھک گئیں،برف پڑنے سے
ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی ،گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں بھی برف کے ڈھیر میں چھپ گئیں،کچھ نوجوان اس موسم کا مزہ لینے گھروں سے باہر آ گئے ۔
ڈینور کے انٹر نیشنل ائر پورٹ پر 7 انچ تک برف پڑی ،گزشتہ ماہ برف باری کے طوفان کے باعث ایئر پورٹ پر 100 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں تھیں۔